ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو: ’کومیڈکے‘ سے تعلق رکھنے والے آفیسر کا اغوا اور جبری وصولی کا الزام

منگلورو: ’کومیڈکے‘ سے تعلق رکھنے والے آفیسر کا اغوا اور جبری وصولی کا الزام

Mon, 02 Mar 2020 22:06:29    S.O. News Service

منگلورو2/مارچ (ایس او نیوز) الال سے تعلق رکھنے والے گروراج آر بھٹ نے بنگلورو میں نیان بھارتی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی ہے کہ جب وہ الال میں واقع اپنے گھر سے دفتر کے کام کے لئے جارہے تھے تو کچھ لوگوں نے انہیں اغوا کرلیا اور ان سے جبری وصولی کی ہے۔

گروراج بھٹ کنسورٹیم آف میڈیکل، انجینئرنگ اینڈ ڈینٹل کالجس کرناٹکا(COMEDK) کے ایک آفیسر ہیں۔ ان کی شکایت کے مطابق جب وہ اپنی موٹر سائیکل پر دفتر جانے کے لئے نکلے تو ایک موٹر سائیکل سوار نے انہیں روکا اور ان کی شناخت پوچھی۔ جب انہوں نے اپنا نام بتایا تو اس نے کچھ بات کرنے کے لئے کنارے چلنے کو کہا۔ جیسے ہی وہ اپنی موٹر سائیکل سے اترے تو6 لوگوں نے انہیں زبردستی ایک کار میں گھسیٹ لیااور اغوا کرکے ٹمکورو کے راستے پر چل پڑے۔ ایک دوسرا شخص ان کی موٹر سائیکل پر کار کے پیچھے چلتا رہا۔ 

پرشانت شیٹی کاکہنا ہے کہ اغواکاروں نے ان سے کہا کہ غیرقانونی طورپر انہوں نے بہت زیادہ دولت اکٹھا کرلی ہے، اس لئے تعاون کے طور پر 30 لاکھ روپے نقد ادا کیے جائیں۔ پرشانت نے اپنے پاس رقم نہ ہونے کی بات کہی تو اغواکاروں نے ان کی بیگ کی تلاشی لی اور ا س میں سے دو پین ڈرائیو،2 اے ٹی ایم کارڈز اور چیک بک نکال لیے۔پھر جب وہ لوگ نائس روڈ پر پہنچے تو اغواکارنے کسی اور شخص سے فون پر بات کی۔ اس کے بعد انہوں نے پرشانت کو پانچ پانچ لاکھ روپوں کے تین چیکس پر دستخط کرنے کو کہا۔ پھر اے ٹی ایم بوتھ میں لے جاکر ان سے زبردستی 40ہزار روپے نکلوائے۔ پھرپرشانت کو مبینہ طور پر کئی گھنٹوں تک کار میں قید رکھنے کے بعد گوراگنٹے پالیا کے مقام پر انہیں کار سے باہر چھوڑ دیا گیا۔پرشانت بھٹ نے اپنی موٹرسائیکل پر واپس گھر پہنچنے کے بعد یہ کہانی بیان کی اور اس کے بعد پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کروایا گیا۔ پولیس اس معاملے کی چھان بین کررہی ہے۔


Share: